پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، میں نے کونسی غداری کی؟ علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے،میں نے کونسی غداری کی ہے؟،انہوں نے چیلنج کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے بھی شکست دی اور دوبارہ پھر شکست دوں گا۔ علی امین گنڈاپور نے رہائی کے بعد پہلی بار ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی میں نے مولانا فضل الرحمان کو ہرایا تھا اور اگلے الیکشن میں بھی انہیں شکست دوں گا۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے، آئین اور قانون کو توڑا جا رہا ہے۔ ہمارے اوپر دہشتگردی کے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں اور عمران خان پر مقدمات قائم کر کے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے الیکشن نہ کرایا تو آرٹیکل 6 کے لیے تیار ہو جائیں اور اس کی سزا سزائے موت ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف مزید مقدمات درج ہونے پر ردِ عمل میں کہا کہ سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ڈی آئی خان کے 2 تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا ہے کہ اسی طرز کی ایف آئی آر پنجاب اور سندھ کے تھانوں میں بھی کاٹی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں