آگ برسانے والی گرمی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات 15 مئی سے پہلے کی جائیں، مکران کے عوامی حلقے

گوادر: شدید اور آگ برسانے والی گرمی کے باعث موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا 15 مئی سے پہلے کیا جائے۔ طویل دورنیہ لوڈشیڈنگ اور شدت گرمی سے بچوں میں پھوڑے پنسیاں نکل رہی ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں بجلی کے بغیر پڑھانا محال ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے گرم ترین ڈویژن مکران کے عوامی حلقوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شدید اور آگ برسانے والی گرمی اور اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے مکران کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم 15 مئی سے سرکاری تعلیمی اداروں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔ عوامی حلقوں کے مطابق بعض علاقوں میں شدت گرمی کے باعث بچوں میں پھوڑے پنسیاں نکل رہی ہیں۔ مکران کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ حسب سابق 15 مئی سے موسم گرما کی طویل چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کرکے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ مکران ڈویژن بلوچستان کا گرم ترین زون ہے جہاں عام طورپر 50 ڈگری سے اوپر درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں