پنجگور پولیس کی کارروائی، 13 مقدمات میں مطلوب منشیات فروش شبیر سراوانی گرفتار

پنجگور : پنجگور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر سراوانی گرفتار ملزم پولیس کو 13 کیسوں میں کو مطلوب تھا اور سراوان کے علاقے میں منشیات کا اڈہ چلا تاتھا، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او ملک احمد بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی توفیق احمد ، آئی پی جاوید احمد و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مشہوراور بدنام زمانہ منشیات فروش اور اشتہاری ملزم شبیر احمد ولد محمد جان سکنہ سراوان پنجگور کو گرفتار کرلیا جو کہ پنجگور پولیس کو 13 کیسوں میں مطلوب تھا اور ملزم کے خلاف پولیس تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں گرفتاری کے بعد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دریں اثناءپنجگور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس کاروائی کو زبردست سراہتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گرمکان میں شاہد حسن اور سراوان میں شبیر محمدجان کی گرفتاریاں بڑے کارنامے ہیں جس سے شہریوں کا اعتماد پولیس پر بحال ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں