حکومت بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مسائل حل کرے، اسٹوڈنٹس گرینڈ الائنس

خضدار (انتخاب نیوز) اسٹوڈنٹس گرینڈ الائنس بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا خضدار پریس کلب کے سامنے جلسہ بھی کیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گل شیر بگٹی، فاروق گل، محمد ہاشم، محمد طارق بالاچ، عبدالحمید اور دیگر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان پہلے سے تعلیم کے حوالے سے پسماندگی کا شکار ہے اور ہمارے تعلیمی ادارے بھی محدود اور نہ صرف ناکافی ہیں بلکہ ان میں ضروری اور بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان ہے، کچھ عرصے سے بلوچستان بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جنم لینے والے مسائل نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت اور دوسری طرف ہائر ایجوکیشن کمیشن ان مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہا ہے، بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار واحد تعلیمی ادارہ ہے جو پچھلے کئی عرصے سے مسائل کا شکار ہے، جس میں انتظامیہ کی غفلت شامل ہے۔ انہوں نے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بلا وجہ طلبہ کو ہراساں کرنا طلبہ کو سیاست کرنے پر پابندی طالبات کو آزادانہ ماحول فراہم کرنا، طلبا اور طالبات کے والدین کوکال کرنا او بی ای سسٹم اپلائی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کے پیپرز ریپیٹ نہیں ہورہے، انہیں پروموٹ کیا جائے، تمام اسکالرز شپ بحال کی جائیں، بیف اسکالر شپ بیج اٹھارہ کی طرح انرجی اور الیکٹرونکس اسٹوڈنٹس کو دیا جائے اور ڈائریکٹریٹ اسکالر شپس کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے، ہاسٹلوں کے دورے وارڈنوں کی طرف سے مخصوص وقت میں کیے جائیں، غیر ضروری کیمرے ہٹائے جائیں، سمسٹر فیسوں کے لئے طلبا کو پریشان نہ کیا جائے، ہاسٹلوں میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جائے، مڈ پیپر امتحانات کو ری شیڈول کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں