وزیراعلیٰ بلوچستان بھر کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنے حلقے سمیت بلوچستان کے تمام ایم پی ایز کے حلقوں میں یکساں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی کا مشکور ہوں کہ جہنوں نے قلات کے عوام کے مسائل پر توجہ دی اوربلوچستان کے دوردارز علاقوں سمیت قلات میں سولر سسٹم،جہاں بجلی میسر نہیں وہاں بزرگوں بچوں خواتین کی تکلیفوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سولر سسٹم دیا جن کاجلد ازجلد ٹینڈرز کیے جائیں گے اور جہاں دوردارز علاقوں میں جہاں بجلی میسر نہیں وہاں پر یہ سولر سسٹم دہیے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں