بلوچستان ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ۔منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست پر چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عامر نواز رانا نے سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔درخواست ایڈووکیٹ عبدالرازق شرکی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عمران خان،حکومت پاکستان اور اٹارنی جنرل و دیگر کو فریق بنایاگیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ نے غیرآئینی قراردیا، عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی29مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں