بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بس پل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہر کیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں