پنجگور کو فائبر آپٹک سے منسلک کرنے کی منظوری کے باوجود کام تعطل کا شکار
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کو فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک کرنے کی منظوری، این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے کام تعطل کا شکار۔ پنجگور کو فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک کرنے کی منظوری ہوگئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے کی جانب سے تا حال این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے کام تعطل کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق پنجگور میں این او سی نہ ملنے کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا، جبکہ دوسری جانب ہوشاپ سے کام شروع کرنے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سائیڈ سے کام شروع کرنے تھے تاکہ پنجگور جلد فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک ہوسکے۔ واضح رہے پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک نہیں ہے جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔
Load/Hide Comments


