پی ٹی آئی کارکنان اور سیکورٹی اداروں کے درمیان جھڑپیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد عمران خان کے حامیوں اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کا خطرہ ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد عمران خان کے حامیوں اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کا خطرہ ہے۔ ہم حکام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی بھی ردعمل متناسب، قانونی، ضرورت اور عدم امتیاز کے اصولوں کے مطابق ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں