وزیر داخلہ بلوچستان نے پولیس اور صحافیوں میں کشیدگی کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس اور صحافیوں میں کشیدگی کا نوٹس۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ضیا لانگو نے کہا کہ ہماری حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کبھی بھی میڈیا کی آواز دبانے کے اقدام کی حمایت نہیں کی، صورتحال کے واضح ہونے تک کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments


