سی پیک کا راگ الاپنے والی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ گوادر کے عوام کو سہولیات نہیں دے سکی، ہدایت الرحمن
گوادر (این این آئی) گوادر پورٹ سٹی میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچھو کے ڈنگ سے ایک بچے ٹرپ ٹرپ کر جان دے دی ، یہ موت نہیں قتل ہے اور اس کا قاتل گوادر کا ایم پی اے، صوبائی و وفاقی حکومت کے علاوہ سی پیک کے راگ الاپنے والے اسٹیبلشمنٹ و بیوروکریٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سرطراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ایک معصوم بچے کی تڑپ تڑپ جان دینے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کے سب سے بڑے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی عدم موجودگی سے بچھو کے کاٹنے سے متاثر ایک بچے کی موت اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر میں ترقی کے صرف دعوے کئے جاتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہیں ۔مولانا نے کہا کہ یہ ایک طبی موت نہیں بلکہ ایک قتل ہے اور اس کا قاتل چالیس سال سے مسلط ایم پی اے، وفاقی و صوبائی حکومت اور سیپیک اور پورٹ سٹی کے راگ الاپنے والے اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریٹ ہیں جو صرف جھوٹے دعوے کرنا جانتے ہیں اور عملی میدان میں بھی صرف عوام کو دھوکہ دینے تک محدود ہیں،قائد حق دو تحریک بلوچستان نے واضح طور پر کہا عوام کچھ نہیں بھولے گا اور سب کا حساب اپنی جمہوری طاقت اور مزاحمت سے دے گا۔


