اسد عمر کی گرفتاری ، پی ٹی آئی کارکنان کا تھانے پر حملہ، توڑ پھوڑ ، پولیس کی ہوائی فائرنگ، مزید نفری طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے تھانے پر حملہ کر کے پولیس کی گاڑیاں توڑ پھوڑ دیں، پولیس اہلکار ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔لاہور کے شادمان تھانے پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کارکنان نے ہلہ بول دیا۔ پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کیلئے ہوائی فائرنگ کی تاہم کارکنان کی بہت بڑی تعداد کے سبب روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پی ٹی آئی کارکنان تھانے میں توڑ پھوڑ کرتے رہے، شادمان تھانے کے اندر پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور شدید نقصان پہنچایا۔ تھانے کے باہر 2 سپیڈو بسوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی مگر اس سے پہلے ہی پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہو چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں