عمران خان کی گرفتاری، پاکستان میں معاملات کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں، روس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری پر روس نے بھی بیان جاری کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، معاملات پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ روس نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں احتجاج سنگین صورتحال اختیار نہیں کرے گا، امید ہے کہ پاکستان میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں