عمران زندہ ہیں یا نہیں، امریکی رکن کانگریس کا خان کی لائیو اسٹریمنگ کا مطالبہ

واشنگٹن : امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری ک±و، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی 24 گھنٹے کے دوران لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں نیب نے رینجرز کی مدد سے عمران خان کو حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں