بھارت، انٹر کے امتحان میں فیل ہونیوالے6طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تیلنگانہ میں انٹر امتحانات کے نتائج آنے کے بعد 24گھنٹے کے دوران6طلبہ نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 3 طالبات بھی شامل ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق امتحانات میں ناکامی کے باعث طلبہ نے خودکشی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ریاست آندھرا پردیش میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد 48 گھنٹے کے دوران 9 طلبہ نے خودکشی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں