اقوام متحدہ میں جیش محمد کے رہنماء کو بلیک لسٹ کرنے کی قرار داد، چین نے مخالفت کردی
اسلام آباد، بیجنگ (این این آئی) چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان سے متعلق بھارتی کوشش ناکام بنادی۔ بھارت نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے رہنماءعبدالرو¿ف اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ پر پابندی عائد کرنیوالی فہرست میں شامل کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ نے نئی دہلی کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تجویزکی مخالفت کردی واضح رہے کہ عبدالرو¿ف اظہر جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔
Load/Hide Comments


