امریکی فوج نے ایران سے روانہ بحری جہاز سے 80 ملین ڈالر کی ہیروئن پکڑ لی، غیرملکی میڈیا

واشنگٹن : امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں ایک ماہی گیری کے جہاز سے 80 ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن پکڑ لی ہے جو ایران سے روانہ ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بین الاقوامی پانیوں میں 30 ملین ڈالر مالیت کی میتھیمفیٹامائن اور ہیروئن کے قبضے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، جو اسی ایرانی بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی۔یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق کو امریکی کوسٹ گارڈ کے فاسٹ رسپانس کٹر نے مداخلت کی۔امریکی جہاز کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کا حصہ تھا جو دنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل نیول پارٹنرشپ بنانے والی چار ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ چاہ بہار، ایران سے روانہ ہونے کے بعد بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے جہاز سے ایک ہزار 964 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ نک جابس نے کہا ہے کہ مجھے اپنے عملے پر بہت فخر ہے اور ہم اس ہفتے ایک ٹیم کے طور پر کامیاب رہے۔ ہم یہاں علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے اور سمندر میں کسی بھی غیر مستحکم میری ٹائم سرگرمی کو روکنے کے لیے موجود ہیں۔ ہم اس کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ 8 مئی کو پکڑی گئی کارروائی میں 580 کلو گرام میتھیمفیٹامائن اور 35 کلو گرام ہیروئن شامل تھی۔مشرق وسطی میں امریکی اور بین الاقوامی بحری یونٹوں نے 2021 سے 2022 تک مجموعی طور پر ای بلین ڈالر مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کیں۔ صرف اس سال، انہوں نے غیر قانونی منشیات پکڑی ہیں جن کی امریکی اسٹریٹ ویلیو $250 ملین سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں