کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہارنے کی عادت نہیں ہے، ندیم عمر
لاہور:پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کو ہارنے کی عادت نہیں ہے۔ندیم عمر نے اپنے ایک بیان میں پی ایس ایل میں جاری میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے کی عادت نہیں ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر دلبرداشتہ تو ہوتا ہوں۔ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کبھی اس طرح کی پوزیشن میں ہماری ٹیم نہیں پھنسی، ہار کے بعد جتنا افسوس مداحوں کو ہوتا ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے پاس چانس موجود ہے، مداح مایوس نہ ہوں۔
Load/Hide Comments