بلوچستان میں پہلی مرتبہ زچہ و بچہ کےلئے ایمرجنسی ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا
کوئٹہ : بلوچستان میں پہلی مرتبہ زچہ و بچہ کے لئے بلوچستان ہیومن انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے مرک 1122 کے تحت ایمرجنسی ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات اسفند یار کاکڑ ، پروجیکٹ ڈائریکٹربلوچستان ہیومن انوسٹمنٹ پراجیکٹ ثاقب کاکڑ پبلک ہیلتھ اسپشلسٹ بلوچستان ہیومن انوسٹمنٹ پراجیکٹ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی ، اسٹاف آفیسر وزیر صحت ذاکر علی ، ڈی جی مرک محمد اصفر ، ڈائریکٹر آپریشن مرک آپریشن ریاض احمد ، ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر امیر بخش ، ایجوکیشن اینڈ نیوٹرشنسٹ ہارون کاسی ، آئی ٹی آفیسر شیراز خان بھی موجودتھے۔مرک 1122 کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو سلامی دی۔ڈائریکٹر آپریشن مرک ریاض احمد نے تقریب کے شرکاءکو بتایا کہ بلوچستان ہیومن انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت 24 عدد جدید طبی سازوسامان سے لیس ایمبولینسزمرک 1122 کے حوالے کی گئی ہے ابتدائی طور پر یہ ایمبولینس سروس 4 ڈسٹرکٹس کوئٹہ ، چاغی ، پشین ، قلعہ عبداللہ میں شروع کی جا رہی ہے۔ ماں اوربچے کی صحت کی ایمرجنسی کے لئے فری ایمبولینس سروس 24 گھنٹے فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ ثاقب کاکڑ نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس ایمبولینسز سروس کا مقصد زچہ و بچہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جاسکے ان ایمبولینسز میں ایمرجنسی کے تمام سازوسامان سے لیس ہے تمام ایمبولینسز میں ٹریکر سسٹم نصب ہے ۔سیکرٹری ماحولیات اسفندیار کاکڑ نے 1122 کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا مرک 1122 ہر ایمرجنسی میں صف اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل مرک ڈاکٹر امیر بخش نے کہا کہ بلوچستان میں 300 ے زائد مائیں ہسپتال پہنچنے سے پہلے اموات کا شکار ہو جاتی ہیں اس ایمبولینس سروس سے خواتین کو زچگی کے دوران بروقت اور محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کرکے ان کی زندگی بچائی جاسکے گی۔ مہمان خصوصی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ڈائریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ ثاقب کاکڑ کی جانب سے مرک 1122 کو زچہ و بچہ کے لئے 24 ایمبولینسز کی فراہمی کو سراہا وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کے ذریعے زچگی کے دوران خواتین کو محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقلی اہم اقدام ہے ایمبولینس میں ایمرجنسی طبی سامان کی مانٹیرنگ کے نظام کو فعال کیا جائے۔


