کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز، پہلے روز وومن ہاکی کے دو میچز، ایک منسوخ

کوئٹہ : کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کا آغاز یوگیا پہلے روز وومن ہاکی کے میچز کھیلے گئے آج چارکھیلوں کے مقابلے ہونگے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 12مئی سے نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا پہلے روز وومن ہاکی کے دومیچز کھیلے گئے پہلامیچ سندھ اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا واپڈا وومن یہ مقابلہ صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا واپڈا نے سندھ کو میچ کے آغاز سے ہی دباو میں رکھا پہلے ہاف میں واپڈا نے پانچ گول داغے واپڈا کی جانب سے ثناءاللہ دتہ نے دو اقصاہ جاوید حمرا لطیف اقراءجاوید سدرہ حاتم مہوش رفیق اور مائرہ صابر نے ایک ایک گول سکور کئے جبکہ دوسرے میچ پاک آرمی اور پنجاب کے درمیاب سنسنی خیز میچ چار چار گولز سے برابر رہا پہلے ہاف میں آرمی کی ٹیم نے چار گول کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم دوسرے ہاف میں پنجاب کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور مقابلہ چار چار گولز سے برابر کردیا آرمی کی جانب سے ربیسہ نے دو سدرہ بی بی اور مہوش نے ایک ایک گول سکور کئے جبکہ پنجاب کی جانب سے سارقہ نے ہیٹرک اور آرزو منظور نے ایک گول سکور کیا جبکہ مردوں کے ہاکی مقابلے ڈراز غلط ہونے کی صورت میں منسوخ کردئے گئے آج چار کھیلوں کے مقابلے ہونگے مردوں کے فٹبال میں پہلا میچ دن دو بجے واپڈا اور کے پی کے جبکہ دوسرا مقابلہ بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان سہ پہر 4بجے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ وومن ہاکی ٹیموں کے درمیان صبح 08:30 بجے اور دوسرا مقابلہ صبح دس بجے کھیلا جائے گا جبکہ خواتین کے فٹبال کا پہلا میچ دن دو بجے اوردوسراسہ پہر چار بجے یزدان ہائی سکول میں کھیلا جائے گا جبکہ ہینڈ بال اور باکسنگ کے مقابلے صبح 9بجے ایوب اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں