حج فارم سے حلف نامہ حذف کرنے کا معاملہ غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو سپرد

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ حذف کرنے کے معاملہ پر غور کے لئے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بھجوادیا،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اب تک 1لاکھ 50ہزار حاجیوں کے فارم جمع ہوئے ہیں، تمام وصول فارمز پر ختم نبوت کے حلف نامہ پر سب نے دستخط کئے ہیں، وزارت کے لوگوں کی نیت پر شک نہیں کر سکتا بلا ثبوت کسی کو منکر ختم نبوت سمجھنا بھی جرمہے، وزارت کے لوگوں نے یہ کام حسن نیت اور حجاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا،انجنئیر خرم دستگیرنے کہا کہ ڈیٹا فارم میں اس وقت بھی حلف نامہ شامل نہیں ہے اس میں اضافی کاغذ لگایا گیا ہے گزشتہ حکومت میں اس طرح کی معمولی تبدیلی کی وجہ سے ارکان پر گولیاں چلی، وزیرپر سیاسی پھینکی گئی، فیض آباد میں لوگوں کی جانیں گئیں، فیصلہ دینے والے جج کے خلاف کاروئی ہو رہی ہے، وزیر مذہبی امور کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں، ذمہ داران کا تعین کریں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ حضورؐ کی حرمت پر سب جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں،تمام سیاست اور عہدے حضورؐ کی حرمت پر قربان کرتے ہیں، عقیدے کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے، معاملہ کی تحقیق کریں گے۔ پیر کو حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ حذف کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے عقیدے کا جزو لا ینفک ہے۔ اس کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے۔ اپوزیشن ارکان کا شکریہ انہوں نے معاملہ ایوان میں اٹھایا۔ انجینئر خرم دستگیرنے کہا کہ ڈیٹا فارم میں اس وقت بھی حلف نامہ شامل نہیں ہے اس میں اضافی کاغذ لگایا گیا ہے گزشتہ حکومت میں معمولی تبدیلی سے ارکان پر گولیاں چلی۔ سیاسی پھینکی گئی، فیض آباد میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ جس جج نے فیصلہ دیا اس کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ فارم میں لکھا ہے کہ حلفیہ اقرار کرتا ہوں کے الفاظ شامل ہیں جس پر اعتراض اس سے قبل ہوئے تھے اس معاملہ پر کمیٹی بنائی جائے ۔ ذمہ داران کا تعین کریں، نور الحق قادر نے حج فارم ایوان میں دیکھایا اور اس پر موجود حلف نامہ پڑھ کر سنایا۔ رکن ابراہیم نے کہا کہ برجیس طاہر نے رام کہانی کا لفظ بولا ہے یہ غلط بات ہے یہ حذف کیا جائے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ وفاقی وزیر کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ حضورؐ کی حرمت پر سب جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تمام سیاست اور عہدے حضورؐ کی حرمت پر قربان کرتے ہیں۔ عقیدے کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ کمیٹی بنانے کے لئے تیار ہیں۔ حساس معاملہ پر سوچ کر بات کی جائے۔ رام کہانی کو حذف کرتا ہوں۔ عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ نور الحق قادری ختم نبوت کے معاملہ میں مجھ سے 10 آگے ہیں۔ 2017 میں بھی ختم نبوت کا کالم نکالا گیا تھا پاکستان بننے کے بعد مختلف ادوار میں ختم نبوتؐ پر وار ہوتے رہے ہیں۔ ڈیٹا فارم میں ہی حلف نامہ ہونا چاہیے۔ سپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں