خضدار انتظامیہ کی کارروائی، گندم کی سیکڑوں بوریاں برآمد
خضدار: لیویز فورس خضدار نے رات گئے گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیااسمگلرز کا لیویز فورس زاوہ کے چیک پوسٹ کے رکاوٹوں کو توڑ کر فرار ہونے کی ناکام کوشش کی لیویز فورس کے چاک و چوبند ٹیم نے چیک پوسٹ کو توڑ کر بھاگنے والے الھاشمی کوچ کو چند کلومیٹر کے فاصلے پر قابو کرلیاکوچ سے گندم کی سو سے زائد بوریاں برآمدکر لیںتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ نے گندم اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا حکم جاری کیاجس پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی نے سب ڈویژن خضدار کے تمام چیک پوسٹوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی لیویز انچارج باغبانہ محمد ابراہیم دفعدار غلام علی کی سربرائی میں رات گئے لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے کارروائی میں کوچ نمبر(JB 7979 )سے گندم کی سو سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں لیویز سی آئی اے کے اطلاع پر لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے اہلکاروں نے گندم اسمگلنگ کرنے والے الہاشمی کوچ کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کوچ چیک پوسٹ کے بیریئرز کو توڑ کر بھاگ گئے لیویز کے جوانوں نے کوچ کا پھیچا کرتے ہوئے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کوچ کو روک لیا100سے زائد بوریاں کوچ میں چھپا کر دوسرے ضلع منتقل کی جارہی تھیںلیویز نے گندم مالک محمد ایوب ولد سلطان کوچ ڈرائیور امیر محمد ولد میر حمزہ کوچ مالک عبدالغفار ولد عبدالوہاب ساکنان کوئٹہ اور کوچ کلینر محمد رمضان ولد محمد بخش سکنہ سندھ کر گرفتار کرکے گندم اور کوچ کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔


