تخریب کاروں نے بلوچستان کو پھر نشانے پر لے لیا، بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے، ضیا لانگو
کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ تخریب کاری کا ناسور ختم کرنے کے لئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا،حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے تخریب کاری کو عبرت ناک شکست دی جائے گی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو قلعہ سیف اللہ اسکاو¿ٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ ضیاءاللہ نے مسلم باغ میں موجود امان وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر کرنل محسن اور لیفٹیننٹ کرنل وقاص نے آپریشن پر بریفنگ دی ۔وزیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر تخریب کاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاروں کے خلاف بھرپور کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے فورسز نے صورتحال کو کنٹرول میں کرلیا تھا۔ تخریب کاری کے ناسور ختم کرنے کے لئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تخریب کاروں نے ایک بار پھر سے بلوچستان کو نشانہ بنایا ہے اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ہماری خواتین بچوں نے تخریب کاری کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے اسے کچلا ہے اس طرح کے حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے تخریب کاروں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی۔قلعہ سیف اللہ اسکاو¿ٹس کے دورے کے موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر ،کمشنر لوارلائی بھی موجود تھے ۔


