پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری کو چیلنج کردیا ۔درخواست میں کہا کہ حکومت نے 263 پی ٹی آئی کارکنان، رہنمائوں کو جیلوں میں بند کیا ہوا ہے 13مئی کو دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پیپلزپارٹی نے جلسہ کیا ،ایم پی او کوغیرقانونی اورکالعدم قراردیا جائے جبکہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ درخواست میں فریق بنایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں