بسیمہ، سانحہ ڈنک کیخلاف ریلی میں طلباء بچوں کی شرکت

بسیمہ:تربت واقعہ میں جاں بحق ملک ناز اور پانچ سالہ زخمی برمش بلوچ سے اظہار یکجہتی ڈکیتی کے خلاف آج بسیمہ میں برمش یکجہتی کمیٹی بسیمہ رخشاں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی سماجی رہنماں سمیت طلبا اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی خاران روڈ، خضدار پنجگور روڈ، کوئٹہ روڈ سے ہوتا ہوا بسیمہ مین چوک پر مظاہرہ کی شکل اختیار کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر برمش کو انصاف دو واقع ملوث افراد کو سرعام پھانسی دو سمیت دیگر نعرے درج تھے مظاہرین نے حکومت وفد اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے قبائلی رہنما میر ایوب عیسی زئی، مطلوب عیسی زئی، حافظ ناصر رحمن، کامریڈ غفور بلوچ، بلال آحمد بلوچ، ناصر ابرہیم نے بلوچستان میں حکومت کی سرپرستی میں پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈھنک واقعہ کے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے بلوچستان سے بلوچستان میں قتل وغارت ختم کردیا جائے اور بلوچستان میں میں چوروں کی سرپرستی بند کی جائے یاد رہے کچھ روز قبل ضلع کیچ کے علاقے تربت ڈھنک میں رات کو ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جانبحق اور اس کی پانچ سالہ بیٹی برمش بلوچ زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد بلوچستان میں واقعہ کے خلاف احتجاجوں کا طویل سلسلہ شروع ہوا اور سوشل میڈیا پر برمش کو انصاف دو کے کمپئن چلایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں