سیستان بلوچستان، حاش میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں مقامی انٹیلی جنس چیف ہلاک

تہران (انتخاب نیوز)ایران کے صوبےسیستان بلوچستان کے شہر حاش میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں مقامی انٹیلی جنس چیف ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سیستان بلوچستان کے شہر حاش میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں مقامی انٹیلی جنس چیف یاسر عبدلی ہلاک ہوگیا۔اس سے قبل سیستان بلوچستان سرحد سے متصل علاقے میں مسلح افراد کے ساتھ لڑائی میں ایک کرنل سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ فروری 2019 میں پاسدارانِ انقلاب کی بس پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 27 گارڈز ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں