وفاقی پی ایس ڈی پی سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کے منصوبے کو نکالنا غیر جمہوری اقدام ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی سے کوئٹہ، کراچی روٹ کے منصو بے کونکالنے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بلوچستان پیکج کے نام پر بہت سے فنڈز فراہم کئے گئے مگر بد قسمتی سے اب وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کیساتھ غیر مناسب رویہ رکھتے ہوئے وفاقی پی ایس ڈی پی سے اربوں روپے کٹوتی کرکے دوسروں صوبوں کو منتقل کر دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں عوام کیساتھ جو دعوے اور وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہو تی جا رہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پہلے وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی مزاحمت اور مداخلت کی وجہ سے وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے سے پیچھے ہٹ گئی، انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی اور غربت کا شکار رہے اب وفاقی حکومت نے سال ختم ہو تے ہی وفاقی بجٹ سے بلوچستان کے حصے اربوں روپوں کی کٹوتی کر کے پنجاب کو منتقل کر دیاہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے فوری طور پر بلوچستان کو فنڈز فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں