یو اے ای نے شامی صدر کو اقوام متحدہ کے کوپ 28 کلائمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دیدی
ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شامی صدر بشار الاسد کو اقوام متحدہ کے کوپ28 کلائمٹ سمٹ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دے دی۔ دمشق میں واقع یو اے ای کے سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے بتایا کہ شامی صدر بشار الاسد نے یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النیہیان کی جانب سے بھیجا گیا اقوام متحدہ کے کوپ 28 کلائمٹ سمٹ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔ دوسری جانب کوپ28 کلائمٹ سمٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس مرتبہ انکلوسو کوپ کرنے جا رہے ہیں جو مسائل کے قابل عمل حل تجویز کرسکے اور یہ صرف تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب سب ہی وہاں موجود ہوں۔ عرب میڈیا کے مطابق اگر شامی صدر اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہیں تو 2011 کے بعد کسی عالمی سمٹ میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی کیونکہ شام میں شدید خانہ جنگی اور سفارتی تعلقات میں تناو¿ کے بعد ان کی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔


