بلوچستان، 10منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینے والی مشنری کی تنصیب

صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان میر دوستین جمالدینی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایاجائے،صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا وژن ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنایاجائے،ہمارے پاس روزانہ کے حساب سے 500سے 1000تک کے کورونا ٹیسٹ کی کپیسٹی موجود ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فاطمہ جناح جنرل چیسٹ ہسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلئے جدید مشینری کاافتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل،پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ آج جن مشینری کاافتتاح کیاگیاہے اس کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 10منٹ میں حاصل کی جاسکے گی،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہی ہسپتال کا رخ کریں اکثر مریض ہسپتال ایسے وقت میں ہسپتال آتے ہیں جب ان کی حالت بہت بگڑ چکی ہوتی ہے،کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کی روک تھام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے ہی ممکن ہے عوام کوشش کرے کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کے مطابق ہسپتالوں میں جدید سہولیات دے رہے ہیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد کر سکیں اس وقت بلوچستان میں 6ہزار سے زائد لوگ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں بلکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جائے،دوستین جمالدینی نے کہاکہ جب سے کورونا وائرس کی وبا آئی ہے بلوچستان خصوصاکوئٹہ میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دان رات ایک کیاگیاہے بلوچستان میں پہلا پی سی آر ٹیسٹ10مارچ کو فاطمہ جناح ہسپتال میں کیاگیااس کے علاوہ دیگر مشینری جس کی آج افتتاح کی گئی ہے اس کے ذریعے فاطمہ جناح ہسپتال میں 500سے 1000تک ٹیسٹ کئے جاسکیں گے بلکہ اسی ہسپتال میں ایمرجنسی بنیادوں پر مزید2آئیسولیشن وارڈز بھی فعال کئے گئے انہوں نے کہاکہ یہاں جوآکسیجن کا مسئلہ درپیش تھا اس کے حل کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں اور بہت جلد آکسیجن پلانٹ فعال ہوجائے گا،فاطمہ جناح ہسپتال میں بین الاقوامی معیار کی مشینری انسٹال کردی گئی ہے اور کرونا کے مریضوں کیلئے مزید 20بیڈ آئی سی یو 30بیڈ اسپیشل کیئر یونٹ اور 40بیڈ آئسولیشن وارڈ کی مرمت شروع ہے جو کہ ایک مہینہ کے اندر فعال آئینگے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل اور پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے انتھک محنت سے فاطمہ جناح ہسپتال میں عوام کو علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایاہے جس پر ہم ان کی کارکردگی کو سراہاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں