منظور بلوچ کے انتقال سے پیدا ہونے والی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی، میر کبیر محمدشہی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ کرونا کے باعث چیئرمین منظور بلوچ کی شہادت کے واقعہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو غمزدہ کردیا ہے منظور بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے محکوم اورمظلوم طبقات کے حقوق کے حصول میں گزاری ہرظلم اورناانصافی کیخلاف آوازبلند کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے انہوں نے بی این پی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہاکہ بی ایس او بعدازاں بی این پی کے پلیٹ فورم سے مرحوم کی بلوچستان اور صوبے میں بسنے والی تمام اقوام کیلئے مخلصی کے ساتھ جدوجہد قربانیاں مشکلات کا خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ مفادات کوٹکرانا اقتدار کی سیاست کی بیخ کنی کرکے سیاسی کارکن کی حیثیت سے کام کرنا ناقابل فراموش اورتمام سیاسی جماعتوں کے نظریاتی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتاہے منظور بلوچ نے سیاست میں عوام کی خدمت کے ساتھ بلوچستان خصوصا مستونگ اورقلات ڈویژن میں قبائلی تنازعات کے خاتمے میں مثبت کردار کیاان کے انتقال سے پیداہونے والی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں