گوادر کے سرکاری اسکول گزشتہ پانچ سال سے تدریسی اور انتظامی عملے سے محروم

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیچنگ اسٹاف کی پوسٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ نیشنل پارٹی گوادر کے سابق ضلعی صدر فیض نگوری نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع گوادر میں ٹیچرز کی خالی اسامیوں کے لئے 500 سے زیادہ تعلیم یافتہ مرد اور خواتین امیدواروں نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کی ہیں، جس میں جے وی ٹی، جی ای ٹی، ایم کیو، ای ایس ٹی، جے اے ٹی، جے ڈی ایم شامل ہیں۔ گوادر میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے کاروبار کے لیے گوادر کا رخ کیا ہے۔ دیہی علاقوں کی اکثر آبادی گوادر سٹی میں منتقل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کلاس روم میں بیٹھنے کی جگہ نہیں اور دوسری طرف ٹیچرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ ضلع گوادر کے میل اور فیمیل کی خالی اسامیوں کی تعداد انتہائی کم ہے جس کے نتیجے میں ضلع گوادر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔ صوبائی حکومت۔ چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع گوادر کے تعلیمی اداروں میں پانچ سال سے ٹیچنگ اسٹاف کے پوسٹوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس سے سرکاری اسکولوں میں درس و تدریس کا نظام شدید طور پر متاثر ہے اور ضلع گوادر کے لاکھوں بچے اور بچیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں