منگچرکے علاقے کوہک سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

منگچر:ضلع قلا ت کے علا قے منگچر کوہک کراس کے قریب ڈیم ایریا سے گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکر لی گئی ہے۔لیویز کے مطابق گزشتہ روزصبح منگچر جوہان روڑ کوہک کراس کے قریب ڈیم ایریا سے انہیں گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے جسے آر ایچ سی مندے حاجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی شناخت باز خان محمد شہی کے نام سے ہوئی ہے لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا اور مزید کارروا ئی کی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments