خضدار میں بلوچستان کانسٹیبلری میں بھرتیوں پر میرٹ کی پامالی کا نوٹس لیا جائے، متاثرہ امیدوار

خضدار (بیورو رپورٹ) ضلع خضدار میں بلوچستان کانسٹیبلری کے متاثرہ امیدواروں محمد خان زہری، نوراحمد، سعیداحمد، یاسراحمد، محمد حسین ودیگر متاثرین نے خضدار پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیرداخلہ بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن، ڈی آئی جی قلات رینج، صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان ودیگر حکام بالا سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کی حالیہ خالی پوسٹوں پر بھرتی کی عمل میں میرٹ کی پامالی لائق اور قابل امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس لیکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ متاثرین نے کہا بی سی حکام اور انکی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا کامیاب لائق امیدواروں کے ساتھ کھلم کھلا ناانصافیاں اور میرٹ کی پامالی، انٹرویو میں پاس امیدواروں کی حق تلفی ناقابل برداشت عمل ہے اور ہمارے ساتھ جان وبوجھ کرنا انصافیاں کرکے اپنے من پسند امیدواروں کومیرٹ لسٹ میں ڈال ہمارے حق کو جان وبوجھ کرچھیننا گیا ہے، جن امیدواروں کو الف، ب اور حتیٰ کہ انہیں اپنا نام بھی لکھنا نہ آتا ہوں انکو شارٹ لسٹ کے ذریعے پاس کرکے خضدار کی تاریخ میں بدترین ٹیسٹ انٹرویو کرنا اور قابل امیدواروں کے ساتھ کھلی زیادتی کی گئی ہے جوکہ قابل مذمت اقدام ہے امیدواروں نے کہابی سی کی حالیہ انٹرویو میں مبینہ طورپر پوسٹوں کی بولی لگ گئی ہے پوسٹوں کو سات لاکھ سے آٹھ میں بیچ کر بے روزگار لائق قابل نوجوانوں کے حق پربراہ راست ڈاکہ ڈالا گیا ہے ہمیں صرف اور صرف دوڑ اور ٹیسٹ انٹرویو تک میرٹ کی طفل تسلیاں دیتی گئی ہے اور بعدازاں لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم کرکے پوسٹوں کو مبینہ طور پر بندر بانٹ کیا گیاہے متاثرہ امیدواروں نے مزید کہا ہم نے گزشتہ دودنوں سے بی سی حکام اور سلیکشن کمیٹی کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک اوراب پریس کانفرنس کررہے ہیں اگر مزید ہماری بات نہ سنی گئی اور ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم بلوچستان ہاءکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کرحالیہ پوسٹوں میں میرٹ کی پامالی اور حق داروں کی تلفی اور پوسٹوں کی منسوخی کا کورٹ سے اسٹے آرڈر لیکراور اپنے جائزحق منواکر ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں