ہدایت الرحمن کی ضمانت، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے گوادرکو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ مولانا ہدایت الرحمن پر دوران احتجاج پولیس اہلکارکو قتل کرانے کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments


