منظور بلوچ کی جدو جہد قابل تقلید ہے، یاسمین لہڑی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی نے بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین و بی این پی مینگل کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظوربلوچ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی قومی سیاسی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منظور بلوچ کی طویل سیاسی جدوجہد بردباری سنجیدگی شعور سے آراہستہ رہی۔ بی ایس او نے مضبوط کمٹمنٹ و تنظیمی نظم و ضبط کو منظور بلوچ کے خون میں بسایا اور جس کو انہوں نے اخر تک ثابت قدمی سے نھبایا۔منظور بلوچ کی جدوجہد ہر سیاسی کارکنوں کے لیے مثال ہے اور قابل تقلید ہے انکا انتقال بلوچ قوم کے لیے کسی صدمہ سے کم نہیں بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے کورونا وائرس کو ملک بھر پھیلایا جس کا خمیازہ ہم آج قیمتی جانوں کو کھو کر بگھت رہے ہیں۔ چیرمین منظور بلوچ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہم سے جدا ہوئے آب بھی حکمران اپنی غفلت کو تسلیم کریں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کریں۔بیان میں چیرمین منظور بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرنے کیلئے دعا کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں