نیویارک میں پاپا رازیوں کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب

نیویرک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں پاپارازیوں نے برطانوی شاہی خاندان کے اہم رکن اور شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب کیا۔ نیویارک سے میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پرنس ہیری اور میگھن کی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق کار میں میگھن کی والدہ بھی سوار تھیں، پاپا رازیوں نے 2 گھنٹے تک تعاقب جاری رکھا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاپا رازیوں کے تعاقب کے نتیجے میں چند گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں ڈچز آف سسکس کو ویمن آف وڑن کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں