دالبندین ،چوری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد

دالبندین :دالبندین پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے سامان برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد ارشد جدون کی زیر نگرانی ایس ایچ او دالبندین خالد بادینی نے پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرکیگزشتہ شب کلی غریب آباد دالبندین میں گھر سے چوری کرنے والے تین چوروں کو گرفتار کر کے تمام سامان برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں