گوادر، دو افراد کے قتل کا معمہ، پولیس کا کوسٹ گارڈ سے اہلکاروں کی حوالگی کا مطالبہ

گوادر:گوادرپولیس نے کوسٹ گارڈ سے اہلکاروں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔گذشتہ شپ فائرنگ سے جان بحق ہونے والے دلمراد اور درمحمد کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظہیر احمد نے ڈی پی او گوادر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر کمانڈنٹ آفیسر پاکستان کوسٹ گارڈز کو مراسلہ لکھ کر منشیات اسمگل آپریشن میں حصہ لیکر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر نے کا مطالبہ کردیا۔ مقتول درمحمد کے بھائی عمر کی درخواست پر زیر دفعہ 302ق د اور زیر دفعہ 34پ پ کے تحت درج کردہ مقدمہ نمبر 133/2020میں تفتیش کیلئے کوسٹ گارڈز اہلکاروں کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالگی کا مراسلہ کوسٹ گارڈ زحکام لکھا گیا ہے مراسلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ گذشتہ شپ پاکستان کوسٹ گارڈ 3بٹالین کے جوانوں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جو بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسا واقعہ کے بعد پولیس کو جائے وقوعہ سے معائنہ اور تفتیش کے دوران کوئی غیرقانونی مواد نہ مل سکا اس لیئے مزید تفتیش کیلئے آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی حوالگی لئے مراسلہ تحریر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں