میانوالی مسجد کی دیوار گر گئی، 4 بچے جاں بحق ،تین شدید زخمی
میانوالی (آن لائن )میانوالی میں تھانہ چکڑالہ کی حدود رکھی میں طوفان باد و باراں سے مسجد کی دیوار گر گءدیوار کے نیچے آ کر 4 بچے جاں بحق ہو گئے واقعہ میں تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہاں چکڑالہ تھانہ کے علاقے نمل کی مسجد کے طالب علم مسجد سے قرآن پڑھ کے فارغ ہو کر گھر جانے کے لیئے باہر نکلے تو تیز بارش و طوفان آ گیا بچوں نے اس سے بچنے کے لیئے دیوار کی اوٹ لی مگر طوفان و تیز ہوا سے دیوار ان کے اوپر گر گءجس کی زد میں آ کر چار بچے موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو و پولیس اہلکاروں نے زخمیوں اور میتوں کو اسپتال پہنچایا افسوسناک واقعہ پر چکڑالہ کے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا چار جنازے جب اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور لواحقین کے گھروں میں اظہار تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
Load/Hide Comments


