مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
مستونگ (نمائندہ انتخاب)مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی کاریز سور میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہزاد احمد جاں بحق ہو گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق لاش کومقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
Load/Hide Comments


