تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی نذیر چوہان کورونا کا شکار

لاہور: تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئے، ایم پی اے نذیر چوہان کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئے، رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد نذیر چوہان نے خود کو دو ہفتوں کیلئے اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں