منظور بلوچ کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں خلاء پیداہوا ہے، ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ بے لوث و مخلق سیاسی کارکن تھے بلوچستان کی محکوم و مظلوم عوام کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر تسلسل کے ساتھ ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف رہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین منظور بلوچ بے لوث مخلوص سیاسی کارکن ہونے کے ساتھ بی ایس او کے چیئرمین کی حیثیت سے لیکر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر تسلسل کے ساتھ ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف رہے ہیں اور تمام کل وقتی کارکن اور لیڈر کی حیثیت سے مظلوم اور محنت کش بلوچ عوام کو منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہاکہ ان کی خدمات اور جدوجہد عوامی طبقے کے ایک قوم پرست رہنماء کی حیثیت سے بلوچستان کی تاریخ میں نمایاں مقام کے ساتھ بلوچستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ان کی بے وقت وفات سے بلوچستان کی سیاست میں خلاء ضرور پیدا ہوا ہے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا کا بہترین راستہ یہ ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کی محکوم اور مظلوم عوام کو منظم کرنے کے لئے تمام سیاسی قوم پرست کارکن اور دانشور اس جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات جدوجہد میں مصروف رہ کر قومی فریضہ انجام دیں آخر میں ان کے لواحقین کو ان کی وفات پر اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں