منظور بلوچ جدو جہد کو عملی طور پر مضبوط کرنے والوں میں شامل تھے، نذیر بلوچ

کوئٹہ (پ ر ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے بلوچستان بھر سمیت دیگر علاقوں میں موجود بلوچوں سے اپیل کیا ہے کہ 9 جون کو بی ایس او کے سابقہ چیئرمین منظور بلوچ کے سوئم پر قران خوانی کرے جبکہ بی ایس او کے تمام زونز میں شام کو شمع روشن کرکے انکو عظیم قربانیوں و جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کی جائے گی ۔انہوں کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی جدوجہد کے تاریخ میں بی ایس او نے اول دستے کا قیادت فراہم کرکے قوم کی رہنمائی کی ہے چیئرمین منظور بلوچ کا شمار ان اکابرین میں ہوتا ہے جہنوں نے جدوجہد کو عملی طور پر مضبوط کیا وقت و حالات کے مطابق قوم کی رہنمائی کی لیکن کبھی بھی بنیادی قومی نظریے اور اصولوں پر سودے بازی نہیں کی انہوں نے آخر دم تک قومی جدوجہد میں بھرپور انداز میں قردار ادا کیا کارکنوں کو ہمیشہ حوصلہ دیا بلخصوص انہوں نے موجودہ حالات میں بی ایس او کی بھرپور رہنمائی کی اور تمام مشکلات میں بی ایس او کے ساتھ رہے بی ایس او انکے فکر و فلسلفے و جدوجہد کو مشعل راہ بنا کر آگے بڑھائے گی چیئرمین منظور بلوچ کے کمی سے پیدا خلاء کو پر کرنا ناممکن ہے لیکن انکا فکر بی ایس او کی بھرپور رہنمائی کرے گی اور بلوچ قومی تحریک کو مضبوط کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں