ٹڈی دل کے حملے، حکمرانوں کےغیر سنجیدہ رویہ سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوگئی ہیں، مولانا غفورحیدری

کوئٹہ+اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے زمینداروں کو اربوں روپے کے نقصانات پہنچائے مگر حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ سے زمیندار نان وشبینہ کے محتاج ہوگئے ہے،کورونا کی آڑ میں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسے مسائل کو چھیڑنا حکومتی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے،ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دینی چائیے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے خطیب اسلام آباد مولانا محمد جان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک خصوصا بلوچستان میں ٹڈی دل نے زمینداروں کو اربوں روپے کے نقصانات پہنچائے ہیں بلوچستان کے لوگوں کا زریعہ معاش زمینداری اور زراعت سے وابستہ ہے مگر حکومتی غیر سنجیدگی انتہاء کو پہنچ چکی ہے کسی بھی جگہ پہ ڈھنگ سے سپرے نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زمینداروں کے زرعی قرضے معاف کرے تاکہ انکے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے بھی حکومت کے پاس کوئی سنجیدہ حکمت عملی نظر نہیں آئی صرف لاک ڈاون سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبوں کے امراء ونظماء کا اجلاس بلایا ہے جس میں باقاعدہ طور پر حکمت عملی مرتب کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس نازک دور میں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا حکومتی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھل جانی چائیے تاکہ ہمارا مستقبل خراب نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں