مستونگ، کسٹم چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی بدمعاشی، ٹرالر ڈرائیور پر تشدد، بلٹی اور کپڑے پھاڑ دیے

مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں لکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر کسٹم اہلکاروں کی گشتی ٹیم نے ٹریلر گاڑی ڈرائیور پر شدید تشدد کرکے انکے بلٹی پرچی کو پھاڑ دیا، ٹریلر گاڑی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ کسٹم چیک پوسٹ پر انٹری کرنے کے باوجود گشتی ٹیم نے پرچی پھاڑ کر ہم پر شدید تشدد کرکے میرے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ دریں اثناءواقعہ کیخلاف مشتعل ڈرائیوروں نے سونا خان کے مقام پر روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے کسٹم اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں