بلوچستان ،زرغون میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 اہلکارجاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہواہے۔ مشتبہ افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشتبہ افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ شخص ہلاک جبکہ باقی ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے تخریب کاروی کے خاتمے کےلیے علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


