اب یہاں حال امریکہ سے مختلف نہیں ہوگاخواتین اپنی چوڑیاں ودوپٹّے مردوں کوپہنائیں گی،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر ر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی بلوچستان دورے کے دوران ایسے دعوے کررہے ہیں کہ بلوچستان میں آئندہ دودھ و شہدکی نہریں بہیں گی خدارا ایسے دعوے نہ کریں خان صاحب یہ دعوے پہلے بھی ایک کرکٹرنے کرکے عوام کوالوبنایا آپ بھی مہربانی فرماکر،ماموں بنانے کی کوشش نہ کریں کرکٹ تو آپ دونوں سے پٹ گیا ملک پر تجربہ نہ کریں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کرکٹر آج کل بلوچستان میں عوام کو دودھ و شہد کی نہریں بہانے کی نوید سنار ہے ہیں شاید جاوید جبار2 کوعمران اللہ خان و اویس غنی کی طرح گورنر بنایا جائیگاجنکی تلخیوں نے صدیوں کاغم دیااب یہاں حال امریکہ سے مختلف نہیں ہوگاخواتین اپنی چوڑیاں ودوپٹّے مردوں کوپہنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آبادی کا سب سے بڑا صوبہ مشرقی پاکستان،جغرافیائی لحاظ سے بڑاصوبہ بلوچستان دونوں جرم ضعیفی کا شکار رہے ایک کو اپنے بطن سے الگ کرکے پاکستان کو بچانے کا دعوی کیا گیا دوسرے بڑے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بننے والی جمہوری صوبائی حکومت کا خاتمہ کرکے جمہوریت بچانے کا اعلان کیاگیامگر راولپنڈی،ہری پور و میانوالی والوں کا مجھے پتہ نہیں مگرطاقت و ریاست کے بل بوتے نواب بگٹی کی زندگی گل ہونے کے بعد مستقبل کے چیف جسٹس کو کھونے کی سکت نہیں رکھتے اب سعودی اطاعت کی اتباع نہیں بلکہ امریکہ کے سیاہ وسفیدفام کی آہ و فغاں کی پیروی کرتے ہوئے سڑکوں پر نوحہ کناں ہونگے۔انہو ں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اقتدار کا نشہ و انجام ایک جیسا ہوتا ہے ذالفقار علی بھٹو کو اپنی کرسی کی مظبوطی کا دعوی تھا مگر وہ اس کے باوجود اقتدار سے گھسیٹے گئے، جنرل ضیاالحق کو بھی تاحیات اقتدار میں رہنے کا زعم تھا مگر وہ بھی اپنی جسد خاکی کو راکھ بنانے سے نہ بچا سکا عمران خان پارلیمنٹ کے اندر سینٹ میں یکسر اقلیت قومی اسمبلی میں بیرونی نہیں غیبی مددکے محتاج ہونے کے باوجود اپنے آپ کو اقتدار میں سمجھ کر وہی کررہے ہیں جو ان کے پیشرو کرچکے ہیں مگر ان کو تاریخ سے سبق سیکھ کراپنے آپ کو بھٹو،ضیاء،یحییٰ اور امیرعبداللہ نیازی کے انجام و سلوک سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شیشے کے محل رہ کر قومی یکجہتی کو برقرار اور اپنی عزت کو بحال کرنے کا ایک نادر موقع سپریم کورٹ کے بلوچستان سے معزز جج قاضی فائز عیسی کے خلاف خودساختہ و من گھڑت ریفرنس واپس لینے میں ہے قبل اس کے کہ دیرہوجائے اس سے قبل سپریم کورٹ ریفرینس کالعدم قرار دے یا سپریم جوڈیشل کونسل کوئی فیصلہ کرے جس طرح قائداعظم نے فرمایاکہ میرے جیب میں کھوٹے سکے ہیں اسی طرح آپ کی ترکش میں بھی استعمال شدہ کارتوس ہیں جو آپ کے کسی کام نہیں آئینگے وہ اقتدار کے سایہ کے مسافر ہیں سایہ ڈھل جائے وہ درخت بدل دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں