مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، جاں بحق 8 افراد اور 6 زخمیوں کا تعلق پاکستان سے تھا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی جن کا تعلق قصور سے تھا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکتوں اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں ہمارے حکام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مکہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحومین کے ورثاءکے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں