چاغی، ایران کے راستے یورپ جانیوالے 4 نوجوان گرفتار، ایرانی کرنسی بھی برآمد

چاغی:چاغی لےوےز کے عملے نے بیرون ملک جانے والے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا لیویز ذرائع کے مطابق صوبہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان والدین کی اجازت کے بغیر گھر سے نکل کر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ایک نوجوان کے والد بلال ساکن کے پی کے نے چاغی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ ہمارے چار نوجوان بچے گھر سے بغیر اجازت کے نکلے ہوئے ہیں یورپ جانا چاہتے ہیں انھیں تلاش کرکے روکا جائے چاغی انتظامیہ نے بروقت انٹیلیجنس بیسڈ پر تلاش کرتے ہوئے چار گھنٹے کے اندر یک مچھ کے علاقے سے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایرانی کرنسی بھی برآمد کی گئی نوجوانوں نے تصدیق کی ہے کہ ہم روزگار کے لیئے غیر قانونی راستہ اختیار کرکے ایران کے راستہ یورپ جانا چاہتے تھے تاہم چاروں نوجوانوں کو لیویز نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں