جیکب آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

جیکب آباد (نمائندہ انتخاب ) ڈاکوؤں کی فائرنگسے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کندکوٹ کے بخشاپور تہانہ کے حدود میں پولیس کے گشت کے دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں مقصود احمد اور ادب حسين کو قتل کر دیا جبکہ موبائل ڈرائیور صدام حسین فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔ پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمیوں اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں